17 اکتوبر ، 2024
اسلام آباد: سینیٹ میں سمندر پارپاکستانیوں کی پراپرٹی کے لیے خصوصی عدالت کے قیام کا بل اتفاق رائے سے منظور کرلیا گیا۔
وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین نے بل ایوان میں منظوری کے لیے پیش کیا جسے منظور کرلیا گیا۔
چوہدری سالک حسین کے مطابق بل کے تحت اب سمندر پارپاکستانیوں کے پراپرٹی تنازعات 90 روز میں حل ہوں گے۔