Time 20 اکتوبر ، 2024
پاکستان

بلوچستان میں توانائی کا بحران شدت اختیار کر گیا، بیشتر علاقوں میں 21 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ

بلوچستان میں توانائی کا بحران سنگین شکل اختیار کرگیا۔

 بلوچستان کے ساحلی علاقے مکران سمیت صوبے کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 21گھنٹے تک پہنچ گیا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

اس کے علاوہ سردیاں آنے سے پہلے ہی سوئی گیس کی عدم دستیابی اور پریشر میں کمی کی شکایات بھی بڑھ گئی ہیں۔

گیس کے کم پریشر کے باعث گھروں میں موجود خواتین کو کھانا بنانے میں دشواری پیش آرہی ہے۔

بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کی صورتحال پر بلوچستان اسمبلی کے اراکین نے صوبے میں بجلی اور گیس کے مسائل کے حل کیلئے وزیراعظم کے پاس جانے کی تجویز دے دی۔

مزید خبریں :