21 اکتوبر ، 2024
انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے تحریک انصاف لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی۔
لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی، پی ٹی آئی وکلاء سردار مصروف اور دیگر عدالت پیش ہوئے۔
علی امین گنڈاپور کی مسلسل عدم پیشی پرعدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے تھے۔
فیصل جاوید کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست عدالت نے منظور کرلی جبکہ عدم پیشی پر علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی۔
انسداد دہشتگردی عدالت نے کیس کی سماعت 21 نومبر تک ملتوی کردی۔