Time 21 اکتوبر ، 2024
پاکستان

پاک بحریہ کا انسداد منشیات آپریشن، 14 کروڑ ڈالر سے زائد کی منشیات ضبط

پاک بحریہ کا انسداد منشیات آپریشن، 14 کروڑ ڈالر سے زائد کی منشیات ضبط
فوٹو: پاک بحریہ

پاک بحریہ نے انسداد منشیات آپریشن کرتے ہوئے بھارتی ساختہ نشہ آورگولیوں کی کھیپ ضبط کرلی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق  آپریشن کے دوران 2 ہزار کلوگرام چرس، 370 کلوگرام آئس اور 50 کلوگرام ہیروئن ضبط کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں برآمد شدہ منشیات کی مالیت 14 کروڑ 50 لاکھ امریکی ڈالر ہے۔


ضبط کی گئی منشیات کو اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالےکردیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ خطےکی سمندری حدود میں غیرقانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت سرگرم ہے۔

گزشتہ دنوں بھی پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 کے ساتھ انسداد منشیات آپریشن کرتے ہوئے ڈھائی کروڑ ڈالر سے زائد کی منشیات ضبط کی تھیں۔

مزید خبریں :