Time 22 اکتوبر ، 2024
پاکستان

پاکستان کا بھارت کیساتھ کرتارپور راہداری معاہدے کی مزید 5 سال کیلئے تجدید کا اعلان

پاکستان کا بھارت کیساتھ کرتارپور راہداری معاہدے کی مزید 5 سال کیلئے تجدید کا اعلان
معاہدہ پہلی بار24 اکتوبر2019 کو 5 سال کیلئے ہوا تھا، ابتدائی مدت24 اکتوبر2024 کو مکمل ہورہی ہے: ترجمان دفتر خارجہ— فوٹو:فائل

پاکستان نے بھارت کے ساتھ کرتار پور راہداری معاہدے کی تجدید کردی۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق حکومت پاکستان نے بھارت کے ساتھ کرتارپور راہداری معاہدے کی مزید 5 سال کیلئے تجدید کا اعلان کردیا۔

ترجمان کا کہنا تھاکہ معاہدہ پہلی بار24 اکتوبر2019 کو 5 سال کیلئے ہوا تھا، ابتدائی مدت24 اکتوبر2024 کو مکمل ہورہی ہے۔

ترجمان نے بتایاکہ پاکستان مذہبی ہم آہنگی اور پُرامن بقائے باہمی کے فروغ کیلئے پُرعزم ہے اور معاہدہ بھارتی یاتریوں کیلئے ویزا فری رسائی جاری رکھتا ہے، کرتارپور راہداری سکھ برادری کی دیرینہ خواہشات کو پورا کرتی ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کی اہمیت کا اعتراف کیا گیا ہے، راہداری کوسیکرٹری جنرل یواین سمیت عالمی برادری سے وسیع پیمانے پر پذیرائی ملی۔

مزید خبریں :