پاکستان
22 فروری ، 2013

ڈائریکٹرافروز کیمیکلز کی ضمانت کے باوجود گرفتاری کیس کی سماعت

ڈائریکٹرافروز کیمیکلز کی ضمانت کے باوجود گرفتاری کیس کی سماعت

اسلام آباد…سپریم کورٹ نے افروز کیمیکلز کے ڈائریکٹر نادر فیروز کو ضمانت کے باوجود گرفتار کرنے پر پولیس انسپکٹر پر 50ہزار روپے جرمانے اور ڈی ایس پی سمیت پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں افروز کیمیکلز کے ڈائریکٹر نادر فیروز کی ضمانت کے باوجود گرفتاری کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے نادر فیروز کو گرفتار کرنے پر ڈی ایس پی اور دیگر پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی کرنے کا حکم دیا اور پولیس انسپکٹر عابد شاہ کو 50 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنیکا حکم بھی دیا ،عدالت نے پولیس کو پی آئی سی ادویات ری ایکشن کیس کا چالان متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی ۔

مزید خبریں :