22 فروری ، 2013
راولپنڈی …1401 کنال اراضی کیس میں لاہورہائی کورٹ کے راولپنڈی بنچ میں ملک ریاض اور علی ریاض سمیت 12 ملزموں پردومارچ کوفردجرم عائدکی جائیگی۔راولپنڈی ہائی کورٹ میں ملک ریاض اور علی ریاض سمیت 12 ملزمان کے خلاف 1401 کنال اراضی کیس کی سماعت ہوئی، ملک ریاض کو آج کے دن پیشی سے استثنٰی کی درخواست منظور کرلی گئی۔ ملک ریاض اور علی ریاض سمیت 12 ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کے لئے 2 مارچ کی تاریخ مقرر کی گئی۔