22 فروری ، 2013
لاہور…قومی اسمبلی کے موجودہ یا کسی سابق رکن کو ہی نگران وزیراعظم بنانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔بیرسٹر ظفراللہ کی جانب سے لاہور رجسٹری میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اس کیٹیگری کے سوا کسی اورشخص کو نگران وزیراعظم مقرر نہیں کیا جا سکتا ،الیکشن کمیشن پر بھی آئین کی نااہلی کی دفعات لاگو ہوتی ہیں ، ،درخواست گزار نے عدالت عظمیٰ سے استدعا کی کہ چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم نے اسٹیل ملز کیس میں غیر قانونی فیس لی ان سے رقم واپس لی جائے،انہیں ارکان پارلیمنٹ اور سیاسی جماعتوں کے بارے میں بیان بازی سے بھی روکا جائے ۔