پاکستان
22 فروری ، 2013

افروز کیمیکلز،سپریم کورٹ کا ڈی ایس پی و دیگر کیخلاف مقدمہ درج کرنیکا حکم

 افروز کیمیکلز،سپریم کورٹ کا ڈی ایس پی و دیگر کیخلاف مقدمہ درج کرنیکا حکم

لاہور…سپریم کورٹ نے افروز کیمیکلز کے ڈائریکٹر نادر فیروز کو ضمانت کے باوجود گرفتار کرنے پر ڈی ایس پی سمیت پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ،سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں افروز کیمیکلز کے ڈائریکٹر نادر فیروز کی ضمانت کے باوجود گرفتاری کیخلاف کیس کی سماعت کی گئی۔ عدالت نے نادر فیروز کو گرفتار کرنے پر ڈی ایس پی اور دیگر پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی کرنے کا حکم دیا ۔نادر فیروز کو اغوا کرنے پر پولیس انسپکٹر عابد شاہ کو 50 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنیکا بھی حکم دیا۔عدالت نے پولیس کو پی آئی سی ادویات ری ایکشن کیس کا چالان متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کی بھی ہدایت کی ۔

مزید خبریں :