پاکستان
22 فروری ، 2013

لاہورہائیکورٹ: ڈرون حملوں کیخلاف درخواست کی سماعت 7مارچ تک ملتوی

لاہورہائیکورٹ: ڈرون حملوں کیخلاف درخواست کی سماعت 7مارچ تک ملتوی

لاہور …لاہور ہائی کورٹ نے ڈرون حملوں کیخلاف درخواست کی سماعت 7مارچ تک ملتوی کر دی۔ ڈرون حملے روکنے کے حوالے سے یہ درخواست جماعت الدعوة کے سربراہ حافظ سعید نے دائر کر رکھی ہے۔سماعت کے دوران چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہا کہ وفاقی حکومت بتائے ،کیا امریکہ اور پاکستان کے درمیان ڈرون حملوں کے حوالے سے کوئی معاہدہ موجود ہے یا نہیں ۔اگر ایسا کوئی معاہدہ ہے تو اس کی تفصیلات عدالت میں پیش کی جائیں۔ مزید سماعت 7مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔

مزید خبریں :