22 فروری ، 2013
ساہیوال…پنجابی لوگ گیت اور ڈانس پنجابی ثقافت کا ایک اہم حصہ ہیں۔کل عالمی ماں بولی دن کے موقع پر ساہیوال کے مختلف کالجوں اور اسکول کے طلبا و طالبات نے پنجابی ڈانس کے مختلف انداز سے لوگوں کو خوب محظوظ کیا۔ سمی، گدا ، کیکلی، لڈی بھنگڑا ،جھومر ، جالی اور دھمال۔یہ تمام پنجابی ڈانسزز کی مختلف اقسام ہیں۔پنجاب لوگ بولی سنگت نے جس لوگ ناچ میلے کا انعقاد کیا اس میں پنجابی لوک رقص کی بھرپور عکاسی تھی۔ناچ میلے میں پنجابی ثقافت کا ایک مشہور رنگ لڈی بھی تھا۔ لوک رقص کی ایک قسم دھمال بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز رہی ۔شوخ رنگ کا لباس پہنے رقص کرنے والے لڑکیاں اور لڑکے پر جوش نظر آئے۔ناچ میلے میں حصہ لینے والے طلبا و طالبات نے رقص کے کئی انداز پیش کر کے لوگوں سے خوب داد وصول کی۔