22 فروری ، 2013
کراچی …متحدہ قومی موومنٹ نے سید سردار احمد کو سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف مقرر کرنے کی درخواست سیکریٹری سندھ اسمبلی کو جمع کرادی ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں سید سردار احمد کو اپوزیشن لیڈر نامزد کرنے کا فیصلہ کیا گیا،جس کے بعد سردار احمد کو اپوزیشن لیڈر مقرر کرنے کیلئے درخواست سیکریٹری اسمبلی کے دفتر میں جمع کرادی گئی۔میڈیا سے گفتگو میں ایم کیو ایم کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر فیصل سبزواری نے کہا کہ ان کے پاس 51 ارکان ہیں، اور ایم کیوایم اکثریتی اپوزیشن جماعت ہے۔ بلدیاتی آرڈی ننس کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ وہ جس قانون کو 2012 میں اچھا مانتے تھے آج بھی اسے ہی بہتر سمجھتے ہیں۔