22 فروری ، 2013
لاہور…وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ زربابا چالیس چور وں نے قوم کوبے حال کر دیا،قومی دولت خوردبرد کرنے کے بجائے عوام کی بھلاء پر خرچ کرتے تو آج عوام کا یہ حال نہ ہوتا،ایوان وزیراعلیٰ میں مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ 5سال تک مفاہمت اور جمہوریت کے نام پر قومی وسائل لوٹنے والے قومی مجرم ہیں ،غربت ، بیروزگاری اور بجلی کے اندھیروں نے عوام کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے ۔آئندہ انتخابات میں عوام ووٹ کی طاقت سے کرپٹ حکمرانوں کا کڑا احتساب کریں گے اور ان سے پائی پائی وصول کریں گے۔شہبازشریف کا کہنا تھا کہ بہاولپور جنوبی پنجاب صوبے کا شوشہ چھوڑ کر جنوبی پنجاب کے عوام کو دھوکا نہیں دیا جا سکتا۔