22 فروری ، 2013
اسلام آباد …وزیرقانون فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ بلوچستان میں14 مارچ سے پہلے گورنرراج کا حکم نامہ منسوخ اور صوبائی حکومت بحال کر دی جائے گی۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں گورنر راج کے نفاذ کے احکامات منسوخ کیے جانے کے تمام اقدامات آئین کے تحت کئے جائیں گے، صوبائی حکومت کی بحالی نگران سیٹ اپ کے قیام کا آئینی تقاضہ ہے، نئے وزیر اعلیٰ کا انتخاب صوبائی اسمبلی کرے گی۔بلوچستان میں گورنر راج کا نفاذ دس جنوری کو کوئٹہ میں دھماکوں اور اس میں ہونے والے جانی نقصان پر ہزارہ برادری کے شدید احتجاج کے بعد کیا گیا۔کوئٹہ اور ملک بھر میں ہونے والے احتجاج کے بعد وزیراعظم خود کوئٹہ پہنچے وفاقی وزرا اور ہزارہ کمیونٹی کے نمایندوں کے مذاکرات میں گورنر راج نافذ کرنے کا فیصلہ کے بعد دھرنے ختم کیے گئے۔گورنر راج کے نفاذ پر جمعیت علمائے اسلام اسلام ف اور دیگر جماعتوں نے احتجاج کیا اور صوبائی حکومت کی بحالی کے لیے اسلم رئیسانی کے استعفے کی پیش کش بھی کی گئی، ابتدا میں حمایت کرنے والی عوامی نیشنل پارٹی نے بھی نگراں حکومت کی کے قیام کیلیے صوبائی حکومت کی بحالی کو لازمی قرار دیا ۔