22 فروری ، 2013
فیصل آباد …فیصل آباد میں بسنت منانے والوں کے خلاف پولیس نے کریک ڈاوٴن کرتے ہوئے ایک ہزار سے زائد افراد گرفتار کرلیا ور ڈیڑھ سو مقدمات درج کرلیے۔ایس ایس پی آپریشن صادق ڈوگرکے مطابق فیصل آبادپولیس نے کریک ڈاوٴن کے دوران مختلف علاقوں میں چھاپے مارے اورپتنگ بازی اور بسنت منانے والے ایک ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا۔ ان افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں 150 مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں۔ گرفتار ملزمان سے پتنگیں اور ڈوریں بھی برآمد ہوئیں۔کریک ڈاوٴن اب بھی جاری ہے۔ کارروائی اینٹی کائٹ فلائنگ ایکٹ اورپتنگ بازی کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر کی گئی۔