Time 26 اکتوبر ، 2024
پاکستان

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی ختم کردی گئی

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر  پابندی ختم کردی گئی
جیل ذرائع کے مطابق تمام قیدیوں کی ملاقاتیں اب معمول کےمطابق ہوں گی،فوٹو: فائل

اڈیالہ  جیل  راولپنڈی میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر  پابندی ختم کردی گئی ہے۔

جیل ذرائع کے مطابق  تمام قیدیوں کی ملاقاتیں اب معمول کےمطابق ہوں گی۔

خیال رہےکہ 4 اکتوبر کو سکیورٹی وجوہات پر جیل ملاقاتوں پرپابندی لگائی گئی تھی،  اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی 25 اکتوبر تک لگائی گئی تھی۔

جیل ذرائع کے مطابق پابندی کے دوران جیل میں دہشت گرد حملہ ناکام بنانےکی مشقیں کی گئیں۔

جیل ذرائع کا کہنا ہےکہ اڈیالہ  جیل میں دہشت گرد  حملے کے پیش نظر  ملاقاتوں پر پابندی عائد کی گئی تھی۔


مزید خبریں :