پاکستان
22 فروری ، 2013

نگراں وزیر اعلیٰ کیلئے دستوری دھاندلی کا آغاز ہوگیا ، ڈاکٹر معراج الہدیٰ

 نگراں وزیر اعلیٰ کیلئے دستوری دھاندلی کا آغاز ہوگیا ، ڈاکٹر معراج الہدیٰ

کراچی…ایم کیو ایم کی جانب سے سندھ اسمبلی میں سردار احمد کو قائد حزب اختلاف نامزد کئے جانے پرجماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدی نے کہا ہے کہ نگراں وزیر اعلیٰ کے لئے دستوری دھاندلی کا آغاز ہوچکا ہے۔جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی نے ایم کیو ایم کی جانب سے سید سردار احمد کی بطور قائد حزب اختلاف عجلت میں نامزدگی کو پیپلز پارٹی اور متحدہ کا گٹھ جوڑ قراردیتے ہوئے اسے سندھ میں نگراں سیٹ اپ کے حوالے سے دستوری دھاندلی کا آغاز قراردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ فنکشنل کے رکن کو کئی مہینوں تک قائد حزب اختلاف مقررنہ کرنا بھی اسی سلسلے کی کڑی تھی۔

مزید خبریں :