22 فروری ، 2013
کوئٹہ …کوئٹہ کے علاقے نواں کِلی میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کی کارروائی کے دوران دو افراد کی ہلاکت کیخلاف اہل سنت و الجماعت کے کارکنوں نے میتوں کے ہمراہ جی پی او چوک پر احتجاجی دھرنا دے دیا ہے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ۔ اہل سنت و الجماعت بلوچستان کے نائب صدر قاری عبدالولی فاروقی نے الزام عائد کیا کہ اُن کے کارکنوں کو گھروں میں گھس کر گرفتار کرنے کی بجائے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ، انہوں نے مطالبہ کیا کہ نواں کلی کی کارروائی میں میں شریک اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے اور چھاپوں کے دوران کارکنوں گرفتاریوں کا سلسلہ بند کیا جائے۔