28 اکتوبر ، 2024
کراچی میں کلائمٹ مارچ میں شرکا ماحول دشمن پالیسیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے ماحولیاتی تبدیلیوں کی خلاف پلے کارڈ اور بینرز اٹھا کر مارچ کیا۔
کلائمٹ مارچ میں شرکا نے ہاتھوں میں فلسطینی پرچم تھام کر اسرائیلی جارحیت کے شکار مظلوم فلسطینیوں سے بھی اظہار یکجہتی کیا۔
فرئیر ہال میں ہیٹ ویوو میں لپٹی ہوئی دنیا کے درختوں کی کٹائی، سطح سمندر کی بلندی، اور پگھلتے گلیشیئرز جیسے مسائل کو بنیاد بنا کر ’کلائمٹ مارچ‘ میں پر مقررین نے مارچ کے اغراض و مقاصد بیان کئے۔
مارچ کے دوران ماحولیاتی مسائل سے متعلق آگاہی پر مشتمل تھیٹر، موسیقی اور رقص کے ذریعے ماحولیاتی مسائل کی بھی آگاہی دی گئی۔
مارچ میں مختلف شعبوں اور مکتبہ فکر کے افراد نے شرکت کی۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ اب مسئلہ کے حل کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا
کلائمٹ مارچ فرئیر ہال سے شروع ہوکر کلفٹن پل سے دوبارہ فرئیر ہال پہنچ کر ختم ہوا۔