کھیل
22 فروری ، 2013

تیسرا ٹیسٹ: چائے کے وقفے پر جنوبی افریقا کے 5 وکٹ پر 201 رنز

تیسرا ٹیسٹ: چائے کے وقفے پر جنوبی افریقا کے 5 وکٹ پر 201 رنز

سنچورین … تیسرے ٹیسٹ کے پہلے دن جنوبی افریقا نے چائے کے وقفے تک 5 وکٹ پر 201 رنز بنالئے، ہاشم آملہ نے نصف سنچری اسکور کی، راحت علی نے 3 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔ سپر اسپورٹس پارک سنچورین میں کھیلے جانے والے سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ، ہاشم آملہ کی شاندار نصف سنچری کی بدولت جنوبی افریقا نے چائے کے وقفے تک 5 وکٹ پر 201 رنز بنالئے، ابراہم ڈی ویلیئرز 40 اور روبن پیٹرسن 2 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ ہاشم آملہ 92 رنز بنا کر راحت علی کی گیند پر سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ آوٴٹ ہوئے۔ ڈین ایلگر کو بھی راحت علی نے ایل بی ڈبلیو کرکے پویلین جانے پر مجبور کیا، وہ صرف 7 رنز بناسکے۔ کپتان گریم اسمتھ 5 رنز بنا کر احسن عادل کی گیند پر یونس خان کے ہاتھوں کیچ آوٴٹ ہوئے جبکہ الویرو پیٹرسن کو راحت علی نے 10 کے انفرادی اسکور پر ایل بی ڈبلیو کیا، ڈو پلیسی 29 رنز بنا کر احسن عادل کی گیند پر سرفراز احمد کو کیچ تھما کر واپس پویلین چل پڑے۔ پاکستان کی جانب سے راحت علی نے 3 اور احسن عادل نے 2 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔

مزید خبریں :