31 اکتوبر ، 2024
برطانیہ میں وزیراعظم کی رہائش گاہ کے دروازے سے گاڑی ٹکرانے والے ملزم کوجیل بھیج دیا گیا۔
مجرم میتھیو ووٹن کو 2 سال اور 8 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے اور 40 ماہ تک ڈرائیونگ کے لیے نااہل قرار دیا گیا ہے۔
میتھیو ووٹن شراب کی مقررہ حد سے 3 گنا زیادہ شراب کے نشے میں تھا، اس کی گاڑی سے شراب کے کین بھی برآمد ہوئے تھے۔
میتھیو ووٹن نے 25 جون کو وزیراعظم کی رہائش گاہ کے 80 سالہ پرانے دروازےکوگاڑی سے ٹکر مار کر توڑا تھا۔
عدالت نے مجموعی طور پر تقریباً 49 ہزار ڈالر کے نقصان تخمینہ لگایا ہے۔
یہ واقعہ عام انتخابات سے قبل پیش آیا تھا جب رشی سونک برطانیہ کے وزیر اعظم تھے۔