23 فروری ، 2013
سنچورین…سنچورین ٹیسٹ کے دوسرے دن جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم 409 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی،جنوبی افریقا کی جانب سے اے بی ڈیویلیئر121 ،ہاشم آملہ92اور فلینڈر نے 74 رنز کی اننگز کھیلیں،پاکستان کی جانب سے فاسٹ بالر راحت علی نے 6کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،پاکستان کی جانب سے پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے احسان عادل نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ یونس خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔جنوبی افریقا نے سنچورین ٹیسٹ کے دوسرے دن کے کھیل کاآغاز 334 رنز چھ کھلاڑی آوٹ سے شروع کیا تو پہلے آؤٹ ہونے والے بیٹسمین فلینڈر تھے انہوں نے ان کا ذاتی اسکور74جبکہ جنوبی افریقا کا اسکور377رنز تھا،دوسرے کھلاڑی394کے مجموعیڈیویلیئر121رنز بنا کرپویلین لوٹ گئے۔کیل ایبٹ13اورویلڈٹ کوئی رن بنائے بغیر آؤٹ ہو گئے۔پاکستان کی جانب سے راحت علی نے 6، احسان عادل نے 2اور یونس خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔