Time 04 نومبر ، 2024
پاکستان

قومی اسمبلی اجلاس میں پی ٹی آئی کے شاہد خٹک اور عطا تارڑ کے درمیان ہاتھا پائی

قومی اسمبلی اجلاس میں پی ٹی آئی کے شاہد خٹک اور عطا تارڑ کے درمیان ہاتھا پائی
 اپوزیشن نے اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ کرلیا اور بل کی کاپیاں پھاڑ دیں،فوٹو: فائل

اسلام آباد:  قومی اسمبلی اجلاس کے دوران پی ٹی آئی کے شاہد خٹک اور  ن لیگ کے عطا تارڑ کے درمیان ہاتھا پائی ہوگئی۔

 قومی اسمبلی اجلاس میں حکومت کی جانب سے مختلف  بلز  ضمنی  ایجنڈےکے ذریعے لائےگئے۔

اس دوران قومی اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن نے ہنگامہ آرائی کی۔ اپوزیشن نے اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ کرلیا  اور بل کی کاپیاں پھاڑ دیں۔

پی ٹی آئی کے شاہد خٹک اور  ن لیگ کے عطا تارڑ کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی۔

حالات خراب  ہونے  پر سارجنٹ ایٹ آرمز  ایوان میں داخل ہوگئے۔

ایوان میں دونوں طرف سے شدید نعرےلگائے گئے۔ عطا تارڑ نے 'بانی پی ٹی آئی کی باجی چور ہیں، قاسم کے بابا چور، پنکی،گوگی  اور کپتان لوٹ کے کھا گئے پاکستان'، کے نعرے لگائے۔

مزید خبریں :