کھیل
23 فروری ، 2013

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ: قومی ٹیم ا علان، محمد عمران کپتان برقرار

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ: قومی ٹیم ا علان، محمد عمران کپتان برقرار

لاہور … اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے قومی ہاکی ٹیم کا اعلان کردیا گیا، محمد عمران کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔ اذلان شاہ ٹورنامنٹ کیلئے پاکستان کی 18 رکنی ٹیم کااعلان منیجر اختر رسول نے کیا، محمدعمران ٹیم کی قیادت کریں گے۔ سینئر کھلاڑی شکیل عباسی اور وسیم احمد ٹیم میں شامل نہیں جبکہ رضوان سینئر اور راشد محمود نے کیمپ میں شرکت نہیں کی۔ ٹیم ان کھلاڑیوں پرمشتمل ہے۔ عمران بٹ، عمران شاہ، ایم عرفان، ایم عمران، ایم عتیق، رضوان جونیئر، فرید احمد، عامر شہزاد، ایم توثیق، تصور عباس، وقاص شریف، عبدالحسیم، شفقت رسول، علی شان، محمد سلیمان، کاشف علی اور عرفان جونئیر۔ کوچ حنیف خان نے امید ظاہر کی ہے کہ اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں نیا ٹیلنٹ کھل کر سامنے آئے گا۔ بائیسواں اذلان شاہ کپ ہاکی ٹورنامنٹ 9 مارچ سے 17 مارچ تک ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں :