کھیل
23 فروری ، 2013

تیسرا ٹیسٹ: پاکستان فالو آن کا شکار، پوری ٹیم 156 رنز پر آوٴٹ

تیسرا ٹیسٹ: پاکستان فالو آن کا شکار، پوری ٹیم 156 رنز پر آوٴٹ

سنچورین … جنوبی افریقا کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم فالو آن کا شکار ہوگئی، پہلی اننگز میں پوری ٹیم صرف 156 رنز بناسکی، میزبان بولر کائل ایبٹ نے7 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔ سپر اسپورٹس پارک سنچورین میں کھیلے جارہے تیسرے ٹیسٹ میں جنوبی افریقا کے 409 رنز کے جواب میں پاکستان ٹیم صرف 156 رنز پر پولین لوٹ گئے۔ یونس خان 33 اور عمران فرحت 30 رنز بنا کر نمایاں اسکورر رہے۔ جنوبی افریقی فاسٹ بولرز کے سامنے پاکستانی بیٹنگ لائن ایک بار پھر ریت کی دیوار ثابت ہوئی، محمد حفیظ اور عمران فرحت کی 46 رنز کی اوپننگ پارٹنر شپ کے بعد بیٹسمینوں نے پھر پرانی روش اختیار کی اور کوئی بھی وکٹ پر نہ ٹک سکا۔ عمران فرحت 30 اور محمد حفیظ 18 رنز بنا کر آوٴٹ ہوگئے۔ بیٹسمین کی غیر ذمہ داری جاری رہی اور اظہر علی 6 رنز ، کپتان مصباح الحق10، اسد شفیق 6 ، سرفراز احمد 17 رنز بنا کر ٹیم کو منجدھار میں چھوڑ گئے۔ سعید اجمل 0 اور احسان عادل9 رنز پر پویلین لوٹے، سابق کپتان اور تجربہ کار بیٹسمین یونس خان نے کچھ مزاحمت کی تاہم 33 رنز سے آگے نہ بڑھ سکے وہ آوٴٹ ہونے والے آخری کھلاڑی تھے۔ جنوبی افریقا کی جانب سے کائل ایبٹ نے 7، فلینڈر 2 اور ڈیل اسٹین نے ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید خبریں :