پاکستان
23 فروری ، 2013

بلوچستان میں عالمی طاقتیں سرگرم اور ملکی سلامتی داوٴ پر لگی ہے، سمیع الحق

بلوچستان میں عالمی طاقتیں سرگرم اور ملکی سلامتی داوٴ پر لگی ہے، سمیع الحق

نوشہرہ … جمعیت علمائے اسلام (س) کے مرکزی سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ 2013ء کے انتخابات کے ذریعے ملک کو سیکولر امریکی سامراج کے ہمنواوٴں سے نجات دلانے کی ضرورت ہے، بلوچستان کے خلاف عالمی طاقتیں سرگرم عمل ہیں اور ملک کی سلامتی داوٴ پر لگ چکی ہے۔ نوشہرہ کے علاقے اکوڑہ خٹک میں صوبائی مجلس شوریٰ کے ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی میں جاری ٹارگٹ کلنگ اور سیاسی جماعتوں کی بے حسی انتہائی شرمناک ہے۔ جمعیت علمائے اسلام (س) حالات کا بغور جائزہ لے رہی ہے، آنے والے الیکشن میں کامیابی کے بعد ملک کو درپیش مسائل کے حل کیلئے بھرپور جدوجہد کریں گے۔ مجلس شوریٰ میں تمام اضلاع کے امراء نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کیلئے تجویز کردہ نام صوبائی تنظیم کے حوالے کئے جبکہ اجلاس میں انتخابی بورڈ اور قومی اسمبلی کے امیدواروں کے ناموں کا بھی اعلان کردیا گیا۔

مزید خبریں :