کھیل
23 فروری ، 2013

تیسرا ٹیسٹ: فالو آن کے بعد پاکستان کے ایک وکٹ پر 14 رنز

تیسرا ٹیسٹ: فالو آن کے بعد پاکستان کے ایک وکٹ پر 14 رنز

سنچورین … جنوبی افریقا کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میں فالو آن کا شکار ہونے کے بعد پاکستان نے دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک ایک وکٹ پر 14 رنز بنالئے، اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے مزید 239 رنز درکار ہیں۔ سپر اسپورٹس پارک سنچورین میں کھیلے جارہے تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن پاکستان ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر 14 رنز بنالئے، اوپنر محمد حفیظ پہلی ہی گیند پر بغیر کوئی رن بنائے ڈیل اسٹین کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ جنوبی افریقا کے 409 رنز کے جواب میں پاکستان ٹیم پہلی اننگز میں صرف 156 رنز پر پویلین لوٹ گئی تھی ، ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے میزبان بولر کائل ایبٹ نے 11.4 اوورز میں محض 29 رنز دے کر 7 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔ جنوبی افریقی فاسٹ بولرز کے سامنے پاکستانی بیٹنگ لائن ایک بار پھر ریت کی دیوار ثابت ہوئی، 46 رنز کی اوپننگ پارٹنر شپ کے بعد بیٹسمینوں نے پھر پرانی روش اختیار کی اور کوئی بھی وکٹ پر نہ ٹک سکا۔ عمران فرحت 30 اور محمد حفیظ 18 رنز بنا کر آوٴٹ ہوگئے جس کے بعد بیٹسمینوں کی غیر ذمہ داری پھر سامنے آئی، اظہر علی 6 ، کپتان مصباح الحق10، اسد شفیق 6، سرفراز احمد 17، سعید اجمل 0 اور احسان عادل9 رنز پر پویلین لوٹے، سابق کپتان اور تجربہ کار بیٹسمین یونس خان نے کچھ مزاحمت کی تاہم 33 رنز سے آگے نہ بڑھ سکے وہ آوٴٹ ہونے والے آخری کھلاڑی تھے۔ جنوبی افریقا کی جانب سے اولین ٹیسٹ کھیلنے والے کائل ایبٹ نے 7 وکٹیں حاصل کیں، فلینڈر 2 اور ڈیل اسٹین ایک کھلاڑی کو آوٴٹ کر سکے۔

مزید خبریں :