پاکستان
23 فروری ، 2013

ملک اسحاق کو پی پی حکومتوں نے اسلحہ لائسنس دیئے، پرویز رشید

ملک اسحاق کو پی پی حکومتوں نے اسلحہ لائسنس دیئے، پرویز رشید

لاہور … مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید کا کہنا ہے کہ ملک اسحاق کو شہباز شریف حکومت نے دو بار گرفتار کیا، پیپلزپارٹی کی حکومتوں نے انہیں اسلحے کے لائسنس جاری کئے۔ رحمان ملک کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ کے سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ سیاسی مقاصد کیلئے ملک اسحاق سے متعلق گمراہ کن بیان بازی بند کریں، پی پی کی 2 صوبائی حکومتوں نے ملک اسحاق کو اسلحے کے 11 لائسنس جاری کیے جبکہ وفاقی حکومت نے ملک انہیں ممنوعہ بور کے لائسنس دیئے۔ ان کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے ملک اسحاق کو کبھی لائسنس جاری نہیں کئے، انہیں 2 بار شہباز شریف حکومت نے ہی گرفتار کیا، 14 سال جیل کاٹی۔ پرویز رشید کہتے ہیں کہ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک سیاسی مقاصد کیلئے ملک اسحاق سے متعلق گمراہ کن بیان بازی بند کریں، انہوں نے ملک اسحاق کی گرفتاری کیلئے پنجاب حکومت کو کبھی خط نہیں لکھا، رحمان ملک نے ایسا کوئی مواد نہیں دیا جس پر ملک اسحاق کو گرفتار کیا جاسکے۔

مزید خبریں :