23 فروری ، 2013
لندن…این جی ٹی… ایک برطانوی الیکٹرانک کمپنی نے اپنا نوعیت کا پہلا ہاتھ دھونے و سکھانے والا نل متعارف کروادیا ہے۔کچھ اور باتھ روم کے سنک میں نصب ائیر بلیڈ ٹیپ نامی یہ جدید ٹیکنالوجی کا حامل نل بیک وقت ہاتھ دھونے اور بعدازاں وہیں پر اُنہیں سکھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔جیمز ڈائے سن کے تیار کردہ اس نل کی درمیانی ٹوٹی سے پہلے ہاتھوں کو دھویا جاتا ہے جس کے بعد اُس کے دونوں اطراف نکلے ونگز کے نیچے ہاتھ کرنے سے430میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا خارج ہوتی ہے جو فقط12سیکنڈوں میں ہاتھوں کو سکھا دیتی ہے۔دنیا کی سب سے چھوٹی 1600واٹ کی ڈیجیٹل موٹرسے لیس اس جدید نل کی قیمت999(تقریباً1ہزار)پاؤنڈمقرر کی گئی ہے۔