Time 08 نومبر ، 2024
کاروبار

انٹربینک میں ڈالر 21 پیسے سستا ہوگیا

انٹربینک میں ڈالر 21 پیسے سستا ہوگیا
فوٹو: فائل

کراچی: کاروباری ہفتے کے  آخری روز ملکی تبادلہ منڈیوں میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ میں ڈالر  21 پیسے سستا ہوکر 277 روپے 74 پیسے پر بند ہوا ہے۔

 انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 277 روپے 95 پیسے پر بند ہوا تھا۔ 

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 14 پیسے کی کمی ہوئی، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 278 روپے 74 پیسے ہے۔