24 فروری ، 2013
ملتان…ملتان میں بھی ڈینگی آگاہی کا دن منایا گیا اس سلسلہ میں شہر کے مختلف مقامات پر واک کا اہتمام کیا گیا۔ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ملتان میں آج تمام سرکاری دفاتر کھلے رہے اور اینٹی ڈینگی ڈے کے سلسلہ میں تمام دفاتر کی مکمل صفائی کی گئی جبکہ چوک گھنٹہ گھر پر ڈی۔ سی۔ او نسیم صادق کی قیادت میں قلعہ کہنہ قاسم باغ پر ای۔ ڈی۔ او ہیلتھ ڈاکٹر افتخار حسین قریشی کی قیادت اور آرٹس کونسل پر بھی واک کا اہتمام کیا گیا،جس کے بعد ضلع کچہری ہال میں ڈینگی سمینار ہوا۔ واک کے شرکاء نے بنیرز بھی اٹھا رکھے تھے جس پر ڈینگی سے بچاوٴ کی احتیاطی تدابیر درج تھیں واک کے شرکاء کا کہنا تھا کہ معتدل موسم میں ڈینگی زیادہ اثر انداز ہوتا ہے اور آج کل وہی موسم ہے اس لئے ڈینگی سے بچاوٴ کے لئے اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف رکھیں۔