25 فروری ، 2013
حیدر آباد…درگاہ حسین آباد قمبر کے گدی نشین سائیں حسین شاہ پر حملے کے خلاف آج بھی سندھ کے مختلف شہروں میں مذہبی جماعتوں کی جانب سے مظاہرے جاری ہیں۔ سائیں حسین شاہ پر حملے کے خلاف خیرپور میں ابھڑی کے مقام جماعت اہل سنت اور سنی تحریک کے کارکنوں کا احتجاجی دھرنا جاری ہے۔ حسینی جماعت کی جانب سے دادو ،،مورو روڈ اور سہون کے قریب انڈس ہائی وے پر دھرنے دیئے جارہے ہیں۔ جبکہ جامشورو کے قریب سپر ہائی وے پر جماعت اہل سنت کی جانب سے احتجاجی دھرنا دیا جاری ہے۔ اوباڑو کے قریب قومی شاہراہ پر سائیں حسین شاہ کے مریدوں کے احتجاج کے باعث سندھ اور پنجاب کی جانب سینکڑوں گاڑیاں رک گئی ہیں۔ ادھر بلوچستان کے شہر حب میں اہل سنت والجماعت کی جانب سے مظاہرے کیا جارہا ہے۔