25 فروری ، 2013
اسلام آباد…وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے ہدایت کی کہ بجلی کے بریک ڈاؤن کے ذمہ داروں کا تعین کرکے ان کیخلاف سخت کاروائی کی جائے۔ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت اسلام آبادمیں اعلیٰ سطح کے اجلا س میں ملک بھر میں بجلی کے بریک ڈاؤن کے معاملہ کا جائزہ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیر پانی و بجلی احمد مختار ، وزیرخزانہ سلیم مانڈوی والا ، مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین سمیت دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔ وزارت پانی و بجلی حکام نے بتایاکہ بجلی کا بریک ڈاؤن تکنیکی خرابی کی وجہ سے ہوا۔ ملک کے 80 فی صد علاقوں میں بجلی بحال ہوچکی ہے اور آج شام تک ملک کے تمام حصوں میں بجلی بحال کردی جائیگی۔