پاکستان
25 فروری ، 2013

سینیٹ میں ایم کیو ایم کو اپوزیشن بنچوں پر نشستیں الاٹ،نوٹیفکیشن جا ری

سینیٹ میں ایم کیو ایم کو اپوزیشن بنچوں پر نشستیں الاٹ،نوٹیفکیشن جا ری

اسلام آباد… متحدہ قومی موومنٹ کو سینیٹ میں اپوزیشن بنچوں پر نشستیں الاٹ کر دی گئی ہیں۔ سیکرٹری سینیٹ سیکرٹریٹ افتخار اللہ بابر نے تصدیق کی کہ چیئرمین سینیٹ نے ایم کیو ایم کو اپوزیشن بنچوں پر نشستیں الاٹ کر دی ہیں۔اس ضمن میں سینیٹ سیکرٹریٹ نے نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ایم کیو ایم نے وفاقی اور سندھ حکومت سے علیحدگی کے بعد سینیٹ اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن بنچوں پر نشستیں الاٹ کرنے کی درخواست دی تھی جس کی چیئرمین سینیٹ نے منظوری دیتے ہوئے انہیں سینیٹ میں اپوزیشن نشستیں الاٹ کر دیں۔

مزید خبریں :