پاکستان
25 فروری ، 2013

آئندہ انتخابات کیلئے قومی سطح پرکوئی بڑااتحادبنتادکھائی نہیں دیتا،منور حسن

آئندہ انتخابات کیلئے قومی سطح پرکوئی بڑااتحادبنتادکھائی نہیں دیتا،منور حسن

لاہور… امیر جماعت اسلامی منور حسن نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے متحدہ مجلس عمل کو بحال تو کردیا ہے لیکن اس میں وہ خودہی دکھائی دیتے ہیں ،آئندہ انتخابات کیلئے انہیں قومی سطح پرکوئی بڑااتحادبنتادکھائی نہیں دیتا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے قاضی حسین احمداور پروفیسر غفور احمد کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کے بعد میڈیا سے بات چیت میں سیدمنورحسن کاکہناتھاکہ انتخابات انقلاب کاذریعہ بن سکتے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایاکہ کہ کراچی میں جتنے ملزمان گرفتار ہوئے، انہیں گورنر عشر ت العباد نے آزادکرایا۔ ایک سوا ل کے جواب میں انہوں نے کہاکہ بات چیت کی طالبان کی دعوت قبول کرلینی چاہئے۔

مزید خبریں :