پاکستان
25 فروری ، 2013

خیبر پختونخوا میں 13000عمارتیں منتخب،پولنگ اسٹیشن قائم ہونگے

خیبر پختونخوا میں 13000عمارتیں منتخب،پولنگ اسٹیشن قائم ہونگے

پشاور…الیکشن کمیشن حکام نے خیبر پختونخوا میں 13000عمارتوں کا انتخاب مکمل کر لیا ہے۔ جن میں آئندہ انتخابات کے لیے پولنگ سٹیشنز قائم کیے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق پشاور میں پولنگ اسٹیشنوں کے لیے سرکاری عمارتوں کا سروے مکمل کرلیا گیا ہے۔ سروے میں اسکولوں ، کمیونٹی سنٹرز اور ہیلتھ سینٹرز کی عمارتوں کا جائزہ لیا گیا۔بیس ہزار سے زیادہ عمارتوں میں سے تیرہ ہزارکا حتمی انتخاب کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ اسٹیشنزکے لیے سروے میں تین بنیادی سہولیات کا جائزہ لیا گیا جن میں بجلی ، پانی اور واش رومز کی سہولت شامل ہیں۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ہر دو کلومیٹر کے فاصلے پر پولنگ اسٹیشن بنانے کی ہدایت پر بھی عمل کیا جارہا ہے۔الیکشن کمیشن خیبر پختونخوا کے مطابق صوبے میں آئندہ انتخابات کے لیے تیرہ ہزارسے زیادہ پولنگ اسٹیشن بنائے جا ئیں گے۔

مزید خبریں :