23 نومبر ، 2024
پشاور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے توہین مذہب کے ملزم کو عدالت میں قتل کرنےکےکیس میں مجرم کو عمر قیدکی سزا سنادی۔
پشاور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے مجرم فیصل خالد کو عمرقید اور 10لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے مقدمےکے 2 ملزمان کو بری بھی کردیا۔
پراسیکیوشن کے مطابق مجرم نے توہین مذہب کے ملزم کو عدالت کے اندر قتل کیا تھا۔
یہ واقعہ 29 جولائی 2020 کو پشاور سیشن کورٹ میں پیش آیا تھا۔