دنیا
26 فروری ، 2013

امریکا کی کئی ریاستوں میں برفانی طوفان،ایمرجنسی نافذ

امریکا کی کئی ریاستوں میں برفانی طوفان،ایمرجنسی نافذ

ٹیکساس…امریکا کی کئی ریاستوں میں برفانی طوفان سے کئی فٹ برف جم چکی ہے، 56 کاونٹیز میں برف باری کے باعث ایمرجنسی لگادی گئی ہے ، ریاست اوکلاہاما، ٹیکساس اور کینساس میں برفباری جاری ہے ، ان ریاستوں کی رابطہ سڑکیں اور چھوٹی ہائی ویز بھی شدید برفباری کے باعث بند ہیں، حد نظر بھی انتہائی کم ہوچکی ہے۔ائیرپورٹس پر کئی فلائٹس کینسل کردی گئیں، نیشنل ویدر سروس کے مطابق ٹیکساس کے قریب اماریلو میں 17 انچ برف پڑچکی ہے ، 75 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، حکا م کاکہنا ہے کہ راستوں سے برف ہٹانے کاکام جاری ہے ۔

مزید خبریں :