01 دسمبر ، 2024
پاکستان بلائنڈکرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچ گئی۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیپال کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں 7 وکٹ پر 94 رنز بنائے۔
نیپال کی جانب سے درگا دتہ پاؤڈل 40 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے مطیع اللہ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، بابر منیر نے ایک وکٹ لی۔
پاکستان بلائنڈ ٹیم نے ہدف چھٹے ہی اوور میں بغیر وکٹ گنوائے باآسانی حاصل کرلیا۔ کامران اختر نے 63 اور بابرعلی نے 32 رنز کی اننگز کھیلی ۔
ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل بنگلادیش اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائےگا۔