Time 03 دسمبر ، 2024
پاکستان

وزیراعظم کی فرانسیسی صدر سے ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی

وزیراعظم شہبازشریف نے فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون سے ملاقات کی۔

وزیراعظم کی صدر میکرون سے ملاقات سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ون واٹر سربراہی اجلاس کے موقع پرہوئی۔

وزیراعظم نے ریاض میں ون واٹرسمٹ کی کامیاب مشترکہ میزبانی پرصدرمیکرون کو مبارکباد دی اور موسمیاتی تبدیلی اورترقیاتی امورپرفرانس کےکردار کو سراہا۔

ملاقات میں پاکستان اور فرانس کے مابین زراعت، لائیو اسٹاک، انفارمیشن ٹیکنالوجی، پیشہ ورانہ مہارتوں میں ترقی اور پینے کے صاف پانی کے شعبوں میں بزنس ٹو بزنس روابط کے ذریعے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا اور دونوں ممالک کے تعلقات کی مثبت سمت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

شہباز شریف نے فرانس کوپاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے استفادہ کرنے کی دعوت دی اور کہا کہ فرانس پاکستان میں قابل تجدید توانائی سے استفادہ حاصل کرسکتا ہے۔

دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے تمام علاقائی اور عالمی مسائل کے حوالے سے روابط بڑھانے کا اعادہ کیا۔

مزید خبریں :