04 دسمبر ، 2024
سعودی آئل کمپنی آرامکو کے سی ای او کا کہنا ہےکہ سعودی عرب کے پاس 100 ملین ٹن تیل کے ذخائر موجود ہیں جو آئندہ 30 برس کے لیےکافی ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق ریاض میں جاری سعودی گرین انیشیٹو فورم سے خطاب کرتے ہوئے آرامکو کے سی ای او نے کہا کہ توانائی کے میدان میں کام کرنے والی کمپنیوں سے تعاون پر غور جاری ہے، زیراستعمال ٹیکنالوجی سے توانائی کی پیداوار کی لاگت کو کم نہیں کیا جاسکتا۔
سی ای او آرامکو کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے پاس 100 ملین ٹن تیل کے ذخائر موجود ہیں جو آئندہ 30 برس کے لیے کافی ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق آرامکو کے تیل اور گیس کے ذخائر کا تخمینہ 259 بلین بیرل کے قریب لگایا گیا ہے۔ یہ ذخائر ایکسو موبیل، شیفرون، ٹوٹل انرجیز اور شیل جیسی کمپنیوں کے مجموعی ذخائرکے مساوی ہیں۔