Time 04 دسمبر ، 2024
دنیا

بھارتی ریاست آسام میں ہوٹلوں اور عوامی مقامات پر گائے کے گوشت کے استعمال پر پابندی عائد

بھارتی ریاست آسام میں ہوٹلوں اور عوامی مقامات پر گائے کے گوشت کے استعمال پر پابندی عائد
فوٹو: فائل

بھارتی ریاست آسام میں ہوٹلوں اور عوامی مقامات پر گائے کے گوشت کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کردی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) سے تعلق رکھنے والے آسام کے وزیر اعلیٰ ہمنت بسوا سرما نے ریاست کے تمام ہوٹلوں، ریسٹورنٹس اور عوامی مقامات پر گائے کے گوشت کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔

ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آسام کے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ  پابندی کا فیصلہ ریاستی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا جس میں گائے کے گوشت کے استعمال سے متعلق موجودہ قانون میں ترمیم کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ اب فیصلہ کیا گیا ہے کہ ریاست کے کسی بھی ہوٹل اور ریسٹورنٹ اور کسی عوامی تقریب یا عوامی مقام پر گائے کے گوشت کی دستیابی اور استعمال پر پابندی ہوگی۔

آسام کے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس سے قبل مندروں کے اطراف میں 5 کلومیٹر کے فاصلے تک گائے کے گوشت کی فروخت اور استعمال پر پابندی عائد تھی لیکن اب اس کا دائرہ پوری ریاست تک پھیلا دیا گیا ہے، انہوں نے واضح کیا کہ اب ریاست میں کسی بھی ہوٹل یا عوامی مقام پر گائے کا گوشت کھانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

مزید خبریں :