Time 04 دسمبر ، 2024
دنیا

نمیبیا کے صدارتی انتخابات میں پہلی مرتبہ ایک خاتون نے میدان مار لیا

نمیبیا کے صدارتی انتخابات میں پہلی مرتبہ ایک خاتون نے میدان مار لیا
نندی ندایتو کامیابی حاصل کرکے ملک کی پہلی خاتون صدر منتخب ہوگئی ہیں/ فائل فوٹو

وِنڈہوک: نندی ندایتو نمیبیا کی پہلی خاتون صدر منتخب ہوگئیں۔ 

نمیبیا کے صدارتی انتخابات میں جنوب مغربی افریقہ پیپلز آرگنائزیشن (SWAPO) پارٹی سے تعلق رکھنے والی  نندی ندایتو کامیابی حاصل کرکے ملک کی پہلی خاتون صدر منتخب ہوگئی ہیں۔ 

رپورٹ کے مطابق 72 سالہ  نندی نے صدارتی انتخابات میں 57 فیصد ووٹ حاصل کیے جس کے بعد صدارت کے لیے دوبارہ ووٹنگ (رن آف) کے امکانات اب ختم ہوگئے ہیں۔ 

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ نندی ندایتو کی جیت 34 سال سے برسراقتدار ان کی جماعت کو مزید طاقت دے گی۔

خیال رہے کہ نمیبیا نے سن 1990 میں جنوبی افریقا سے آزادی حاصل کی اور اس وقت سے ہی وہاں جنوب مغربی افریقہ پیپلز آرگنائزیشن (SWAPO) پارٹی کی حکومت قائم ہے۔ 

مزید خبریں :