05 دسمبر ، 2024
خیبر میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے اسکول ٹیچر کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق خیبر میں نامعلوم افراد نے اسکول سے گھر جاتے ہوئے ٹیچر کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ ٹیچر کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی گئی ہے۔