29 فروری ، 2012
لندن … برطانیہ کے اسپتالوں میں زیر علاج ضعیف افراد کو عملے اور نگہداشت پر مامور افراد کی جانب سے خراب الفاظ میں پکارنے پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ لوکل گورنمنٹ ایسوسی ایشن اینڈ ایج یوکے کی جانب سے پیش کی گئی اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسپتالوں میں ضعیف افراد کی نگہداشت میں مسلسل ناکامی کا سامنا ہے ، جسے ختم کیا جانا چاہئے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر کوئی ضعیف افراد کا احترام نہیں کرسکتا تو اس کے اس شعبے میں پابندی لگائی جائے، چاہے اس کے پاس مطلوبہ قابلیت ہی کیوں نہ ہو۔ رپورٹ کے مطابق اسپتالوں میں اولڈ ڈیئر اور بیڈ بلاکر جیسی اصلاحات نہایت قابل اعتراض ہیں جن پر پابندی لگائی جائے۔