27 فروری ، 2013
دبئی…عالمی نمبر ایک نواک جوکووچ نے کامیابیوں کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے دبئی ٹینس چمپئن شپ کے دوسرے راوٴنڈ میں جگہ بنالی دبئی میں جاری ایونٹ کے پہلے راوٴنڈ میچ میں سربیا کے نواک جوکووچ کا مقابلہ تھا ہم وطن وکٹر ٹرائیکی سے،جوکووچ نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے حریف کھلاڑی کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی، انکی جیت کا اسکور چھ ایک اور چھ چار رہا۔ یہ عالمی نمبر ایک کھلاڑی کی مسلسل 14ویں کامیابی ہے۔ارجنٹینا کے یان مارٹن ڈیل پوٹرو اور فرانس کے مائیکل لوڈرابھی ایونٹ کے دوسرے راوٴنڈ میں پہنچ گئے۔