27 فروری ، 2013
اسلام آباد…یکم مارچ سے تمام پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھاری اضافے کا امکان ہے ، اوگرا نے پیٹرول 3روپے 52پیسے جبکہ ڈیزل 4روپے 33پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو بھیج دی۔ اوگرا ذرائع کے مطابق یکم مارچ سے مٹی کا تیل 3روپے75پیسے ، لائٹ ڈیزل 3روپے 93پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش پر مبنی سمری وزارت پیٹرولیم کو بھجوائی گئی ہے ، وزارت پیٹرولیم یہ سمری وزارت خزانہ کو بجھوائے گی ، زرائع کے مطابق اگر وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی میں کمی نہ کی تو یکم مارچ سے ملک بھر میں پیٹرول کی قیمت 106روپے 59پیسے، ڈیزل کی قیمت 113روپے 54پیسے ، مٹی کے تیل کی قیمت 103روپے 65پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 98روپے 26پیسے فی لیٹر تک پہنچ سکتی ہے۔