پاکستان
27 فروری ، 2013

بجلی بریک ڈاوٴن سے بچاوٴ کا نظام اپریل تک مکمل کرنے کا ہدف

بجلی بریک ڈاوٴن سے بچاوٴ کا نظام اپریل تک مکمل کرنے کا ہدف

اسلام آباد…سینیٹ کی قائمہ کمیٹی پانی و بجلی کو بتایا گیا کہ مستقبل میں بڑے پیمانے پر بجلی کے بریک ڈاوٴن سے بچاوٴ کے لیے ملک بھر میں سیکیور میٹرنگ سسٹم لگایا جا رہا ہے ، جسے اپریل تک مکمل کرنے کا ہدف ہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی پانی و بجلی کا اجلاس زاہد خان کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا۔ این ٹی ڈی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر مصدق خان نے بتایا کہ ملک میں بجلی کا بریک ڈاوٴن فریکوئنسی گرنے کے باعث ہوا جو کم از کم 49 اعشاریہ 50ہرڈز تک رہنی چاہیے ، بجلی کی فریکوئنسی اس وقت گرتی ہے جب سسٹم میں بجلی کم ہو اور توازن بگڑنے کے بعد تقسیم کار کمپنیز اپنے کوٹے سے زیادہ بجلی لینا شروع کر دیں۔ انہوں بتایا کہ بجلی کے بڑے بریک ڈاوٴن کی روک تھام کے لیے ملک بھر میں ان 444مقامات پر سیکیور میٹرنگ سسٹم لگایا جا رہا ہے جہاں سے بجلی ٹرانسمیشن لائنز سے تقسیم کار کمپنیز کو ملتی ہے ، اس سسٹم سے تقسیم کار کمپنیز کو جانے والی بجلی ہر وقت مانیٹر کی جا سکے گی اور کوئی کمپنی اپنے کوٹے سے زائد بجلی سسٹم سے حاصل نہیں کر سکے گی اور بریک ڈاوٴن نہیں گا۔ کمیٹی نے خیبر پختونخواہ میں22میگاواٹ کے جبن پن بجلی منصوبے میں تاخیر کے باعث تعمیراتی کمپنی کا ٹھیکہ منسوخ کرنے کا حکم بھی دیا ، چیئرمین واپڈا نے بتایا کہ نیب کے اعتراضات کے بعد چترال میں 106میگاواٹ کے گولن گول پن بجلی منصوبے کے ٹینڈر دوبارہ طلب کیے گئے ہیں۔

مزید خبریں :