پاکستان
28 فروری ، 2013

کراچی:نارتھ ناظم آباد میں ملزمان نے بجلی کے تار کاٹ دئیے

کراچی:نارتھ ناظم آباد میں ملزمان نے بجلی کے تار کاٹ دئیے

کراچی …کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں پیپلز چورنگی سے کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج تک الصبح نامعلوم افراد نے بجلی کے تار چوری کرنے کے لئے کاٹ ڈالے، لیکن علاقہ مکینوں نے تار چوری کی واردات ناکام بنادی،تاریں سٹرک پر بکھرنے سے ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی ہے۔ نارتھ ناظم آباد بلاک این میں پیپلز چورنگی سے لیکر کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج تک 4 سے 5 نامعلوم افراد نے علاقے میں بجلی کی تاروں کو توڑ ڈالا۔علاقہ مکینوں کے مطابق کچھ افراد بجلی کے تار کاٹ رہے تھے کہ لوگوں کی جانب سے شورمچائے جانے کے بعد تار چورفرار ہوگئے۔ سڑک پر بجلی کی تاریں بکھر نے کے باعث پیپلزچورنگی سے کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج تک کی سڑک کے دونوں جانب سے ٹریفک کی روانی معطل ہو گئی جس کے باعث صبح کے اوقات میں سڑک سے گزر نے والے افراد اور اسکول آنے اور جانے والوں کو پریشانی کا سامنا رہا،کے ای ایس سی کی جانب سے مرمت کا کام شروع کردیا گیاہے۔


مزید خبریں :