پاکستان
28 فروری ، 2013

مہمند ایجنسی میں4اسکولوں کو بارودی مواد سے اڑا دیا گیا

مہمند ایجنسی میں4اسکولوں کو بارودی مواد سے اڑا دیا گیا

مہمندایجنسی…مہمند ایجنسی کی تحصیل صافی میں تعلیم دشمن عناصر نے 4اسکولوں کو بارودی مواد سے تباہ کردیا۔تباہ ہونے والے چاروں اسکول مہمند ایجنسی کی تحصیل صافی کے علاقے قنداری میں واقع تھے۔نامعلوم افراد کی جانب سے نصب کئے گئے بارودی مواد پھٹنے سے دو مڈل اور دو پرائمری اسکولوں کو نقصان پہنچا۔تاہم کسی واقعے میں جانی نقصان نہیں ہوا۔حالیہ واقعات کے بعد مہمند ایجنسی میں تعلیم دشمن عناصر کے ہاتھوں تباہ ہونے والے اسکولوں کی تعداد 117ہوگئی ہے۔

مزید خبریں :